مائیکل سمتھ 2 سال کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل سمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مائیکل سمتھ کی تقرری کی تصدیق کر دی، مائیکل سمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے، 46 سالہ مائیکل سمتھ کو 2 سال کیلئے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
مائیکل سمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی 20 میں 7 ہزار 29 رنز بنائے جبکہ اپنے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں سکور کیں۔
مائیکل سمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور تین ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں، مائیکل اسمتھ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
نئے بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments