پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کردی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ شب ہونے والی کمی کے بعد آج مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے سے کم ہو کر اب 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے 4 اگست کے لیے گزشتہ شب جاری کردہ اپنے اعلامیے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments