پاکستان کی جنوبی کوریا کیخلاف مسلسل تیسری فتح، سیریز بھی اپنے نام کر لی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے جنوبی کوریا کو چار میچوں کی ہاکی سیریز کے تیسرے میچ میں 3-4 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی اور سیریز میں فیصلہ کن 0-3 کی برتری کے ساتھ سیریز اپنے نام کر لی۔
میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں دو، دو گول سکور کیے اور میزبان ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی۔
اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے چار میچوں کی سیریز میں ناقابلِ شکست 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی جبکہ سیریز کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments