آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا: اسکاٹ بیسنٹ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ آج یا کل طے پانے کا امکان ہے، جبکہ ایران کے ساتھ بات چیت بھی جاری ہے۔

ایک انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود متعدد تجارتی جہاز بدستور آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متوقع معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے عالمی تجارتی سرگرمیوں میں استحکام آئے گا۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلنے سے عالمی توانائی منڈی کو فائدہ پہنچے گا اور تیل و گیس سمیت توانائی کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...