ضلعی انتظامیہ کی یومِ دفاع تقریب ،فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی
دفاعِ وطن کیلئے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ:ڈپٹی کمشنر نوید احمدکاخطاب
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام ڈپٹی کمشنر دفتر میں یومِ دفاع پر خصوصی تقریب کا انعقاد ۔ پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سیالکوٹ روڈ پر ریلی بھی نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، اے ڈی سی میونسپل سروسز ذیشان ندیم، کاروباری برادری، مختلف محکموں کے افسروں،سرکاری و نجی کالجوں اور سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے کہا دفاعِ وطن کیلئے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ وطن عزیز کومضبوط اور ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کیلئے ہر شہری کو ایمانداری اور محنت سے ذمہ داریاں ادا کرنا ہونگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments