صارفین کو جدید اور معیاری کسٹمر سروس کی فراہمی ترجیح :گیپکو چیف
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ گیپکو کی ہیلپ لائن صارفین کو بجلی سے متعلق شکایات کے فوری، آسان اور مؤثر ازالے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
صارفین کو جدید، تیز رفتار اور معیاری کسٹمر سروس کی فراہمی گیپکو کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہیلپ لائن 118 کے ذریعے صارفین بجلی کی بندش، تکنیکی خرابی، ٹرانسفارمر کی خرابی، کم یا زیادہ وولٹیج، نئے کنکشن اور بجلی سے متعلق دیگر مسائل کے حوالے سے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments