لالہ موسیٰ:تعمیراتی سامان لانے والی ٹریکٹر ٹرالی پلیٹ فارم سے ٹریک پر الٹ گئی

لالہ موسیٰ:تعمیراتی سامان  لانے والی ٹریکٹر ٹرالی پلیٹ  فارم سے ٹریک پر الٹ گئی

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )تعمیراتی مٹیریل لے کر ریلوے سٹیشن آنے والی ٹریکٹر ٹرالی پلیٹ فارم سے ٹریک پر گرگئی ،کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔۔۔

 اطلاعات کے مطابق لالہ موسیٰ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں تعمیراتی کام جاری ہے جس کیلئے تعمیراتی مٹیریل لے کر آنے والی ٹریکٹر ٹرالی مٹیریل اتارنے کے بعد واپس مڑرہی تھی کہ ڈرائیور کی بے دھیانی سے ٹریکٹر پلیٹ فارم سے ریلوے ٹریک پر گرگیا،ٹریک خالی ہونے کی وجہ سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...