پاک ،سعودیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائیگا :چودھری شفقت

پاک ،سعودیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائیگا :چودھری شفقت

پاکستانیوں کے محبت، احترام اور خلوص کے جذبات قابلِ تحسین ہیں: ابراہیم الحنانی

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان انویسٹرز فورم کے زیرِ اہتمام سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر جدہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات، فورم کے عہدیداروں اور اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل ابراہیم محمد الحنانی تھے ۔پاکستان انویسٹرز فورم کے چیئرمین چودھری شفقت نے میں سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف سفارتی روابط تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، عقیدت، اخوت اور باہمی احترام پر مبنی مضبوط رشتہ موجود ہے ،پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مثبت کردار جاری رکھے گی۔مہمانِ خصوصی ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل ابراہیم محمد الحنانی ،شیخ ترکی آل ترکی فالکن، نظر العلی اور ڈاکٹر صبعی الحداد نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کی جانب سے سعودی عرب کیلئے محبت، احترام اور خلوص کے جذبات قابلِ تحسین ہیں ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...