گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز الیکشن 15امیدواروں کے کاغذات مسترد
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے الیکشن میں صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چودھری کے نامزد 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے جبکہ فاؤنڈر گروپ کے 15امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ۔
اس موقع پر رضوان دلدار چودھری نے کہا کہ مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں ، کلین سویپ کرینگے ،مخالفین کے امیدوار ہی پورے نہیں ہو رہے ، ووٹر کہاں سے آئیں گے ۔ علاوہ ازیں فرینڈز گروپ کے امیدواروں نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا۔ احتشام دلدار، حسنین عارف پگانوالہ،احمر ثنا بٹ ،مبین احمد،ذیشان سلیم و دیگر امیدواروں نے ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران تاجروں سے ملاقاتیں کیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments