سیالکوٹ:زیادتی کی کو شش مزاحمت پر خاتون قتل ، ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صدر پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتارکر لیا ، 29 ستمبر کو چک سادہ میں دھان کی فصل سے خاتون کی لاش ملی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کے بیٹے کا دوست تھا اور بیٹے کی تلاش کا بہانہ بنا کر کھیتوں میں لے گیا،ملزم عمر ولد ستار نے زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر خاتون کو گلا اور منہ دبا کر قتل کر دیا اور لاش فصل میں چھپا دی۔ملزم کے ہاتھوں اور بازوؤں پر دانتوں کے نشانات اور مزاحمت کے آثار تفتیش میں اہم کڑی ثابت ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments