گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں تعطل کا شکار بزنس سہولت سنٹر فعال
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر،نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں تعطل کا شکار بزنس سہولت سنٹر فعال کر دیا گیا۔
کمشنر محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے وفد کے ہمراہ چیمبر کا دورہ کیا اور صدر شیخ غلام حسین جج، سینئر نائب صدر ارشد مغل اور نائب صدر رانا فرحان کیساتھ افتتاح کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے وزیرِ اعلیٰ کے لٹریری اینڈ کلچرل سنٹر پراجیکٹ پر چیمبر قیادت کو بریفنگ دی اور چیمبر کو منصوبے میں بطور جوائنٹ وینچر پارٹنر شامل ہونے اور میڈ ان گوجرانوالہ شعبے کا کنٹرول سنبھالنے کی دعوت دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments