شاہراہوں کی بحالی ،بیوٹیفکیشن منصوبے :شہباز شریف فلائی اوور کی سٹریٹ لائٹس فعال کرنے کا منصوبہ

شاہراہوں کی بحالی ،بیوٹیفکیشن منصوبے :شہباز شریف فلائی اوور کی سٹریٹ لائٹس فعال کرنے کا منصوبہ

صنعت زار روڈ، کشمیر روڈ، دستگیر روڈ، پسرور روڈ اور پیپلز کالونی کی شاہراہوں کی بحالی منصوبے میں شامل،کیٹ آئیز کی تنصیب ، لین مارکنگ بھی کی جائیگی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، بیوٹیفکیشن اور جدید روڈ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا، شہباز شریف فلائی اوور کی 488بند سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا ٹینڈر جاری، 23نومبر کو اوپن ہوگا، صنعت زار روڈ، کشمیر روڈ، دستگیر روڈ، پسرور روڈ اور پیپلز کالونی کی شاہراہوں کی بحالی بھی منصوبے میں شامل ہیں، شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، بیوٹیفکیشن اور جدید روڈ انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر جلد عملی کام شروع کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں صنعت زار روڈ کے اطراف ٹف ٹائل لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ کشمیر روڈ، دستگیر روڈ، پسرور روڈ اور پیپلز کالونی کی مختلف ٹوٹ پھوٹ کا شکار شاہراہوں کی ازسرنو تعمیر و بحالی کیلئے اسفالٹ لیئرنگ بھی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن میں منعقدہ اجلاس کے دوران بتایا کہ ان منصوبوں میں سڑکوں کی بحالی کیساتھ جدید روڈ انفراسٹرکچر کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی جس کے تحت کیٹ آئیز، لین مارکنگ اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے ۔ منصوبوں کا ٹینڈر پراسیس آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد کام کا آغاز ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ شہباز شریف فلائی اوور پر دہائیوں سے بند سٹریٹ لائٹس کی بحالی کیلئے میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ نے ٹینڈر جاری کر دیا جو 23 نومبر کو اوپن ہوگا۔ ٹینڈر پراسیس مکمل ہونے کے بعد فلائی اوور کے تمام 488سٹریٹ لائٹ پولز کو روشن کرنے کا کام شروع کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...