ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مینٹی نینس فنڈز استعمال کرنے کا حکم

ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مینٹی نینس فنڈز استعمال کرنے کا حکم

31دستمبر تک فنڈز خرچ کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت ،ڈیڈلائن کے بعد جانچ پڑتال کرکے غفلت کے مرتکب سکولز سربراہوں اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائیگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن میں سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مینٹی نینس فنڈز استعمال کرنے کا حکم دیدیا ،حکومتی اداروں کے سربراہوں کو دسمبر تک خرچ کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کردی، ہسپتالوں ،مراکز صحت اور سکولوں کی تعمیرو مرمت اورسہولیات کے فقدان کو ختم کرنے کیلئے محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کردی گئی اور انہیں 31دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی جسکے باعث جانچ پڑتال کرکے غفلت کے مرتکب سکولز سربراہوں اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائیگی، حکو مت کی جانب سے جا ری کردہ فنڈز کا استعمال جون میں 60فیصد ،ستمبر میں 75فیصد اور دسمبر کیلئے 100فیصد ہدف مقرر کیا گیاتھا ۔سکولوں کو فوری طور پرایس ایم سی اور ایف ٹی ایف میں پڑ ے پیسوں تعلیم کے فر وغ،بہتری ،ترقیا تی کاموں ،وائٹ واش ودیگر کام کر انے کی ہدایت کی گئی جبکہ سکولوں کے پاس ایس ایم سی اورایف ٹی ایف میں خطیر فنڈز پڑ ے ہیں جن کو کئی سا لوں سے استعمال نہیں کیا گیا انہیں خرچ کرکے رپورٹ ارسال کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...