ایکسپورٹرز کی طرز پرچھوٹے تاجروں کو ریلیف دیا جائے،اشرف بھٹی

ایکسپورٹرز کی طرز پرچھوٹے تاجروں کو ریلیف دیا جائے،اشرف بھٹی

ٹیکس پالیسیوں میں نرمی، بجلی و گیس کے نرخوں میں کمی،آسان قرضے دیئے جائیں

اسلام آباد (اے پی پی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایکسپورٹرز کی طرز پر چھوٹے تاجروں کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے کیونکہ چھوٹے تاجر بھی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر اس وقت بجلی و گیس کے اخراجات، شرح سود اور ٹیکسز کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں جن کیلئے ریلیف کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کیلئے ٹیکس پالیسیوں میں نرمی، بجلی و گیس کے نرخوں میں کمی اور آسان قرضوں کی فراہمی جیسے اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں