کپاس کی اگیتی کاشت کا حتمی پلان پیش کیا جائے، سیکرٹری زراعت

کپاس کی اگیتی کاشت کا حتمی پلان پیش کیا جائے، سیکرٹری زراعت

منتخب شدہ تحصیلوں میں کاشتکاروں کی رجسٹریشن، 15فروری سے کاشت کی جائے، افتخار سہو

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت فیلڈ فارمیشنز کی عملی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری زراعت نے ہدایت کی کہ کپاس کی اگیتی کاشت بارے حتمی پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے منتخب شدہ تحصیلوں میں کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی جائے اور 5ایکڑ یا اس سے زائد رقبہ پر کپاس کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو رجسٹرڈ کیا جائے۔ کپاس کی اگیتی کاشت 15فروری سے 31مارچ تک کرائی جائے تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کیلئے اس مرحلہ پر بہتر نگہداشتی امور سرانجام دیئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں