امپورٹرز اپنے درآمدی شیڈول پیشگی شیئر کریں، وزیر بحری امور

امپورٹرز اپنے درآمدی شیڈول پیشگی شیئر کریں، وزیر بحری امور

بندرگاہوں پر دبا ؤکم کرنے کیلئے درآمدی حکمتِ عملی بروقت ترتیب دیں رمضان سے قبل غذائی اجناس کی پیشگی درآمد نا گزیر ، جنید انوار چودھری کا پیغام

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چو دھری نے کہا ہے کہ پیشگی منصوبہ بندی سے بندرگاہی نظام کو مزیدمو ٔثر بنایا جا سکتا ہے ،درآمد کنندگان اپنے درآمدی شیڈول پیشگی شیئر کریں۔ اتوار کو غذائی اجناس کے درآمد کنندگان کیلئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان میں خوردنی تیل اور ضروری غذائی اشیا کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے ،بندرگاہوں پر دبا ؤکم کرنے کے لیے درآمدی حکمتِ عملی بروقت ترتیب دی جائے ،پاکستانی بندرگاہوں پر پہلے آئیں، پہلے پائیں کے اصول پر یقین رکھتے ہیں۔ رمضان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا قومی ذمہ داری ،رمضان سے قبل غذائی اجناس کی پیشگی درآمد نا گزیر ہے ،آخری وقت کی درآمدات بندرگاہوں پر غیر ضروری دباؤ کا باعث بنتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں