2 منشیات سپلائرکو 18سال قید ، 4 لاکھ 80 ہزار جرمانہ
2024اور 2025میں گرفتار ہونیوالے مجرم ذیشان اور دلاور کو 9،9سال قید
راولپنڈی(این این آئی) معزز عدالت نے مجرم ذیشان کو 9سال قید اور 4لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اکتوبر 2024 میں گرفتار کیا تھا، مجرم دلاور کو 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ چکلالہ پولیس نے جون 2025 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔