آئی جی کی زیر صدارت اجلاس ،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

 آئی جی کی زیر صدارت اجلاس ،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

تفتیشی نظام بہتر ،پبلک سروس ڈیلیوری کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوئے ، آئی جی نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہر بھر میں پٹرولنگ کے نظام، ناکہ جات پر مؤثر چیکنگ، ریڈ زون کی سکیورٹی اور غیر ملکی وفود کی حفاظت کے انتظامات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو واضع احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے ، انہوں نے پولیس افسران کی ویلفیئر کو بھی ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے ہی عوام کی بہتر خدمت ممکن بنائی جا سکتی ہے ،آئی جی نے تفتیشی نظام میں اصلاحات، کیپیٹل پولیس کالج میں تربیتی نظام کی بہتری اور پولیس ویلفیئر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ،بعد ازاں آئی جی نے سیف سٹی اسلام آباد کے توسیعی منصوبوں، ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات اور شہری سہولت کے لئے موبائل ایپلیکیشنز کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا ، اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں