عوام سے براہِ راست رابطہ حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے ، فیصل راٹھور

 عوام سے براہِ راست رابطہ حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے ، فیصل راٹھور

متوازن ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم کی وفود سے گفتگو

مظفر آباد (اے پی پی)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مظفرآباد سیکرٹریٹ میں آزادکشمیر بھر کے مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران مختلف عوامی وفود اور سائلین نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے سائلین کو بھی سنا اور مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات صادر فرمائے وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطہ حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے ، جس سے عوام کو درپیش مسائل جاننے اور بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے ، ریاست بھر میں متوازن ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری سمیت دیگر عوامی نوعیت کے امور کو ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں