مردان، ٹریفک حادثات میں 10افراد زخمی
مردان (نمائندہ دنیا) ٹریفک حادثات میں 10افراد زخمی ہو گئے، رحمان کاٹن مل کے قریب بارات میں شامل موٹر سائیکلوں کی ۔۔۔
میں تصادم، 2افراد، کاٹلنگ میاں خان میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2خواتین سمیت 3افراد، حیدر خان روڈ پر موٹرسائیکل حادثے میں 2افراد، سلیم خان جرندو کے قریب موٹرسائیکل کے پہیے میں چادر پھنسنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2خواتین، شیرگڑھ علی خان فلور مل کے قریب چنگ چی رکشہ الٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔