کمشنر راولپنڈی کا ددھوچا ڈیم کا دورہ، کام تیز کرنیکی ہدایت

کمشنر راولپنڈی کا ددھوچا ڈیم کا دورہ، کام تیز کرنیکی ہدایت

راولپنڈی سٹی اور کینٹ کو دی جانیوالی واٹر سپلائی سکیمز کی فزیبلیٹی رپورٹ طلبمجموعی لاگت 52,730ملین، تکمیل کیلئے سال 2029کی ڈیڈ لائن ہے، بریفنگ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ددھوچا ڈیم کا دورہ کیا اور آن سائٹ جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں متعلقہ حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں منصوبے کی موجودہ پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ ڈیم پر کام تیزی سے جاری ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ ڈیڈ لائن سے قبل مکمل ہو جائیگا۔ انہوں نے سمال ڈیمز کو ہدایت کی کہ وہ پل اور ریزیڈنشیل کالونی پر ہونے والے کام کی رفتار کو مزید بڑھائیں۔ کمشنر نے واسا کو ہدایت کی کہ اس ڈیم سے راولپنڈی سٹی اور کینٹ کو دی جانے والی واٹر سپلائی سکیمز کی فزیبلیٹی مکمل کر کے صوبائی حکومت کو رپورٹ جمع کروائی جائے تاکہ لینڈ کا سیکشن فور ہو سکے تاکہ اگر ڈیم اس سال مکمل ہوجائے تو لوگوں تک واٹر سپلائی جلدی یقینی بنائی جاسکے۔ ڈیم کے قریبی علاقوں اور کالونیوں کو واٹر سپلائی لائن سے منسلک کرنے کیلئے عملی اقدامات کو تیز کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ منصوبے میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جائے۔ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 52,730ملین روپے ہے اور اسکی تکمیل کیلئے سال 2029کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے، منصوبے پر مجموعی طور پر 60فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں