عید الاضحی ،اسلام آباد میں 6مویشی منڈیاں لگیں گی
ضیاء مسجد، آئی 12 ، بارہ کہو ،لہتراڑ روڑ ، سنگجانی اور جاپان روڈ پر قائم ہونگی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )عید الاضحی کی آمد/اسلام آباد میں 6مویشی منڈیاں قائم ہونگی ، منڈیاں ضیاء مسجد، آئی 12 اور بارہ کہو ،لہتراڑ روڑ سلطانہ فائونڈیشن، سنگجانی اور جاپان روڈ پر قائم ہونگی، منڈیوں کا قیام 10مئی سے تمام 6 پوائنٹس پر عمل میں لایا جائے گا، ڈی سی اسلام آباد کے پارکنگ، سینیٹشن، سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈی سی نے کہا کہ منڈی میں نوٹیفائیڈ ریٹ سے زائد فیس وصول کرنے کی شکایات کو فی الفور ازالہ کیا جائے گا۔ہر منڈی میں ایک مجسٹریٹ ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود ہوگا، منڈی سے متصل شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ خصوصی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے ،منڈی کے علاوہ شہر میں کسی بھی پوائنٹ پر جانوروں کی خریدو فروخت کی سختی سے ممانعت ہوگی۔