مری ،ڈمپر موٹرسائیکل پر الٹ گیا ،ایک شخص جاں بحق
مری (نمائندہ دنیا) رتی گلی کالی مٹی کے قریب ڈمپر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر الٹ گیا ،ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور۔۔
ڈمپر کے نیچے دب جانے والے شخص کی لاش نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال مری منتقل کر دی ۔،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ امتیاز کے نام سے ہوئی ہے ، حادثے میں زخمی ہونے والے 42 سالہ سجاد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کیا گیا ۔