چیئرمین سی ڈی اے سے ازبک سفیر کی ملاقات ،تعلقات بڑھانے کا عزم

چیئرمین سی ڈی اے سے ازبک سفیر کی ملاقات ،تعلقات بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف اور ازبکستان کے سفیر علیشر توختائف (Alisher Tukhtayev) ملاقات ہوئی۔ باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ازبک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین طویل تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے برادرنہ تعلقات قائم ہے ۔ انہوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی اور اور سرسبز و شادابی کو سراہا۔ فیصل ایونیو پر بابر پارک کے قیام کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بابر پارک کے قیام کے حوالے سے باقاعدہ کام شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان حکومت کی طرف سے پاکستان کے شہریوں کیلئے بابر پارک کا تحفہ دیا جارہا ہے ۔ ملاقات میں ازبک کے سفارتخانے کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ازبک سفیر نے کہا کہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دینے کیلئے اسلام آباد میں تاشقند اسٹریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں