بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے احکامات جاری
اپریل میں بجلی چوروں کو91لاکھ سے زائد جرمانے ،گرفتاریاں بھی کی گئیں،چودھری خالد
اسلام آبا د (دنیا رپورٹ )آئیسکو کے سربراہ انجینئر چودھری خالد محمود نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کے تمام آپریشن سرکلز میں بلا تفریق اور تسلسل سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد آئیسکو ریجن سے بجلی چوری کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے ۔ اپریل2026 میں66ہزار سے زائد میٹرز چیک کیے گئے 87بجلی چور ان کارروائیوں کے دوران پکڑے گئے جنہیں1لاکھ66ہزار یونٹس کی مد میں91لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ، میٹرز منقطع کیے گئے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ ستمبر2023سے حکومت پاکستان کی ہدایات پر جاری آپریشن میں مجموعی طور پر6837بجلی چوروں کو58کروڑ93لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے اور3254بجلی چور گرفتار ہوئے جب کہ بجلی چوروں سے 95فیصد ریکوری کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کے ہمارا عزم بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔