لاجز میں 104 فیملی سوئٹس کی تعمیر جون تک مکمل ، سی ڈی اے

 لاجز میں 104 فیملی سوئٹس کی تعمیر جون تک مکمل ، سی ڈی اے

منصوبے میں شفافیت اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی سپیکر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس و لائبریری کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ لاجز میں 104 فیملی سوئٹس کی تعمیر و تکمیل کا جائزہ لیا گیا۔ سی ڈی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ فیملی سوئٹس جون 2026ء تک مکمل کیے جائیں گے۔ ڈپٹی سپیکر نے ہدایت کی کہ منصوبے میں شفافیت، معیار اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اراکینِ پارلیمنٹ کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی پارلیمانی امور کی مؤثر انجام دہی کے لیے ضروری ہے ۔ کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز کے انتظام اور دیکھ بھال بہتر بنانے پر بھی زور دیا تاکہ رہائشیوں کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں