ملاکنڈ میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے ، گورنر پختونخوا

ملاکنڈ میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے ، گورنر پختونخوا

سابق فاٹا کے عوام پہلے ہی غربت، بدامنی معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں عوام مزید مالی بوجھ برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ،اے پی سی میں خطاب

 پشاور (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور سابق فاٹا کے عوام پہلے ہی غربت، بدامنی اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے حالات میں نئے ٹیکسوں کا نفاذ کا فیصلہ واپس لے لیا جانا چا ہئے ، خیبر پختونخوا میں روزگار کے محدود مواقع، صنعتوں کی کمی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے فقدان کے باعث عوام مزید مالی بوجھ برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ، لہذا ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیناچا ہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام چکدرہ میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر و سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب، سابق وزیر مملکت شہاب الدین، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل حسین شاہ خان یوسفزئی سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں