دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے ،حنیف عباسی
بلوچستان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین ،پوری قوم ساتھ کھڑی ہے
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا بلوچستان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وطنِ عزیز کے دفاع اور امن و سلامتی کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments