افسران، جوانوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آئی جی
ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد اقبال کو بہترین خدمات پر انعامات سے نوازا گیا، خدمات پر خراج تحسین
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس سہیل چودھری کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویژنز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی اقبال احمد کی محکمہ پولیس کیلئے طویل، قابلِ قدر اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے افسران و جوانوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محکمہ پولیس کیلئے دی جانے والی مخلصانہ خدمات، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments