رمضان مہم 2023کی تقریب رونمائی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی رمضان مہم 2023 کی تقریب رونمائی ہوئی، جس میں انڈس اسپتال کی سینئر مینجمنٹ ،ڈونرز،مستفید مریضوں اور انکے اہل خانہ نے شرکت کی۔
تقریب کے انعقاد کا مقصد نجی شعبے میں پاکستان کے سب سے بڑے اور مفت ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کو چلانے کے لیے درکار وسائل پیدا کرنا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین سلیم رزاق تابانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال لوگوں کو بالکل مفت، بلا امتیاز اور معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کر کے اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لیے موجود ہے ، گزشتہ 15 برس میں ہماری ترقی صرف اللہ تعالیٰ کے فضل اور حکومتی و نجی شراکت داروں، ڈونرز، کارپوریٹس، میڈیا، نوجوان رضاکاروں اور سفیروں کی طرف سے ملنے والی مستقل حمایت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے ۔ سید مشہود رضوی نے کہا کہ آبادی میں اضافے اور موجودہ معاشی زوال کے نتیجے میں صحت کی معیاری سہولتوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ، اس وقت صحت کے اخراجات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہر سال 400,000 سے زیادہ گھرانے غربت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments