گینگ وار گروہ کاشف سندھی کے منشیات کے اڈے پرچھاپہ

  گینگ وار گروہ کاشف سندھی کے منشیات کے اڈے پرچھاپہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمارمیں بدنام زمانہ گینگ وار گروہ کاشف سندھی کے منشیات کے اڈے پرچھاپہ مارکرگروپ کے پانچ کارندوں کوگرفتار کرکے ۔۔

ان کے قبضے سے تین غیرقانونی پستول اور4 کلوسے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں چھینے و چوری کئے گئے 4 موٹرسائیکل اور 6 موبائل فون بھی برآمد ہوئے گرفتار ملزمان کی شناخت سمیر عرف چندو، محمد فیضان، سلمان عرف انیل، محمد عرفان اور شاکر کے نام سے کی گئی گرفتار ملزم سمیرعرف چندو پولیس کو انتہائی مطلوب تھا جو گینگ وار و منشیات کا نیٹ ورک آپریٹ کرتا ہے۔ ملزم سابقہ پولیس اہلکار کے بیٹے کو اغواء کرکے قتل کرنے میں بھی ملوث ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں