امانتداری رزق میں برکت لانے کا سبب ہے ، علامہ الیاس قادری

امانتداری رزق میں برکت لانے  کا سبب ہے ، علامہ الیاس قادری

کراچی (این این آئی)امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس قادری نے کہا ہے کہ سچائی نیکی کے ساتھ ہے اور جنت میں لے جانے والی ہے اور جھوٹ سے بچتے رہیں ۔۔

کہ جھوٹ گناہ کے ساتھ ہے اور یہ جہنم میں لے جانے والا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ امانتداری رزق میں برکت اور آسانی لانے کا سبب ہے اور ایسے شخص کو لوگ پسند کرتے ہیں،جبکہ خیانت سے برکت مٹ جاتی ہے اور لوگ ایسے شخص کو ناپسند کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں