درخواست گزار کو دوسرے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا موقع

درخواست گزار کو دوسرے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا موقع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف دائر سول سوسائٹی کی درخواست کی سماعت سول سوسائٹی کی وکیل کے سرکاری وکیل بننے کے باعث ملتوی کردی ہے ۔

 افغانی شہریوں کی بے دخلی کے خلاف شیما کرمانی اور دیگر نے درخواست دائر کی ہے ۔ درخواست گزار کی وکیل سارہ ملکانی ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر ہوچکی ہوں لہذا درخواست گزار کو دوسرا وکیل کرنے کی مہلت دی جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کو دوسرے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا موقع دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں