سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیب کا افتتاح

سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیب کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (سندھ ایچ ای سی)کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی کے ہمراہ پیر کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے آئی ٹی ٹاور میں قائم آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپیوٹنگ لیب کا افتتاح کیا۔

 متذکرہ لیب سندھ ایچ ای سی کی جانب سے اس کے لیبارٹری استھتریننگ پروگرام تحت فراہم کردہ گرانٹ سے قائم کی گئی ہے ۔ یہ لیب سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے آخری سال اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے طلباء کو جدید ترین AI ٹیکنالوجیز کی مدد سے تجربہ فراہم کرنے اور ریسرچ کے کام کیلئے قائم کی گئی ہے ۔ چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبہ سندھ کی یونیورسٹیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنا ایس ایچ ای سی کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ طارق رفیع نے کہا کہ سندھ ایچ سی سی اپنی AI لیب کی توسیع کے لیے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کو مزید مدد فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ اس یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور ڈینز کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مالی اور انتظامی امور کے بارے میں جان سکیں۔ ایس ایم آئی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم AI کے دور میں جی رہے ہیں اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجیز سے منسلک لیبارٹریز کو تعلیمی اور تحقیقی کاموں کے لیے تیار کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں