عدالتی اصلاحات سے زیر التوا مقدمات کا تیز رفتار حل یقینی ،گورنر

عدالتی اصلاحات سے زیر التوا مقدمات کا تیز رفتار حل یقینی ،گورنر

کراچی (این این آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات سے زیر التوا مقدمات کا تیز ترین حل یقینی ہوگیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخ ساز ڈیولپمنٹ میں ہر ایک رکن قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس ترمیم کی منظوری کے لئے تمام جماعتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔گورنرسندھ نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کر دئیے ہیں ۔ ترمیمی بل کے تحت ادارہ کا انتظامی کنٹرول محکمہ صحت سے محکمہ برائے معذور افراد کے حقوق کو منتقل کر دیا گیا ہے ۔گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے یہ ایک اہم پیش رفت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں