نمائش آئیڈیاز 2024 کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

نمائش آئیڈیاز 2024 کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر سربراہی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی نمائش ٹیکسپواینڈ آئیڈیاز 2024 کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ ، ڈی آئی جی ٹریفک ، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ، ڈی آئی جی سکیورٹی، ایس ایس پیز سکیورٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔پولیس چیف کو ٹیکسپو نمائش کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی دوران اجلاس پولیس چیف نے نمائش ٹیکسپو اینڈ آئیڈیاز 2024 کے موقع پراختیار کردہ سکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر عمل درآمد سمیت ٹریفک کی روانی کے ضمن میں بھی جملہ امور کو انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہا کہ ایکسپوسینٹر کراچی کے اطراف اور اندرونی حصوں سمیت تمام مرکزی گیٹس پر کڑی نگرانی اور سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ۔نمائش میں شرکت کرنے والے غیرملکی تجارتی وصنعتی شخصیات کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سکیورٹی کو بھی غیر معمولی بنایا جائے ۔غیرملکی تاجروں و مہمانوں بالخصوص چینی شرکا کے قیام کے مقامات اور روڈ پرسکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ اور پکٹنگ سمیت علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو ہر سطح پر یقینی بنائیں گے ۔ٹریفک پلان پر عمل درآمداورٹریفک متبادل روٹس سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں