سکھر:رمضان المبارک کے دوران اہم شاہراہوں پربدترین ٹریفک جام
مسافر گھنٹوں پھنسے رہے ، عام شہریوں کوبھی تکلیف کا سامنا، ٹریفک اہلکار غائبدکانوں کے باہر رکھا سامان ٹریفک جام کااہم سبب، شہری وسماجی حلقوں کو تشویش
سکھر(بیورو رپورٹ)رمضان المبارک کے ایام میں شہر کی اہم شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام شہری ٹریفک جام میں پھنسے رہے ، مسافر گاڑیوں سمیت عام شہریوں کو تکلیف کا سامنا، شہریوں کا بالا حکام سے نوٹس لیکر ٹریفک جام سے نجات دلانے کاپرزور مطالبہ، تفصیلا ت کے مطابق سکھر شہر میں جاری عرصہ کئی سالوں سے ٹریفک جام کا مسئلہ رمضان المبارک کے آغاز پر بھی ابتک حل نہیں ہوسکا ہے ، سکھر شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بنتا جا رہا ہے ، ٹریفک جام کے باعث جہاں مسافر گاڑیوں کو تکلیف اٹھانا پڑ رہی ہے وہی شہریوں کوبھی آمد رفت میں شدید مشکلات درپیش آرہی ہیں۔
شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مرکز، اہم شاہراہوں سمیت سکھر کے مصروف ترین تجارتی مراکز و مارکیٹ میں دکانوں کے باہر رکھے ہوئے سامان کی بدولت اور سڑکوں پر غلط پار ک کی جانیوالی گاڑیوں کی وجہ سے سڑکوں پر صبح اور شام کے اوقات میں گھنٹوں تک ٹریفک جام رہتا ہے ، شہر کے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک اہلکاربھی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اور ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں اور کئی مقامات پر تو ٹریفک اہلکار تعینات نہیں ہے جس سے شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے گزرنا پڑ رہا ہے ، دوسری جانب ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر شہری و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا جبکہ شہر میں ٹریفک جام کے مسائل نجات دلانے کی اپیل کی ہے ۔