جناح اسپتال کی کینٹین میں مہنگی اشیا کی فروخت
کراچی (این این آئی)کراچی تفصیلات کے مطابق شہر کے بڑے سرکاری طبی ادارے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جناح اسپتال)میں قائم نئی کینٹین میں اشیائے خور و نوش مہنگے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔
جس پر مریضوں کے تیمارداروں اور شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کینٹین میں آلو سموسہ 50 روپے جبکہ چکن سموسہ 60 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ، جب کہ یہی اشیا بازار میں نسبتا کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ اسی طرح چائے کا عام کپ 80 روپے اور فل کپ 100 روپے میں فروخت ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دیگر ہوٹلوں پر آدھا کپ (کٹ) چائے کی سہولت موجود ہوتی ہے ، مگر اسپتال کی کینٹین میں یہ سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔مزید برآں دال، سبزی، مرغی کے سالن اور دیگر کھانے بھی من مانے نرخوں پر فروخت کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث خصوصا غریب مریضوں کے تیماردار شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔