کمشنر کی ہدایت پر 71 سپراسٹورز میں رمضان کاؤنٹر قائم

 کمشنر کی ہدایت پر 71 سپراسٹورز میں رمضان کاؤنٹر قائم

ڈپٹی کمشنرز کاؤنٹر ز کی خود نگرانی کریں، اسسٹنٹ کمشنرز کوسپر اسٹورز کا دورہ کرنے کا پابند کیا جائے ،کمشنر کی ہدایت جاری مہم کے پانچویں روز 240گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ،21لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی کی ہدایت پر شہر کے 71 سپر اسٹورز نے رمضان کاونٹرز قائم کردیے ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ کمشنر کاؤنٹر ز پر شہریوں کو معیاری اور سرکاری قیمت پر دستیاب ہونی چاہیے ۔ کمشنر نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی مہم جاری رہے گی کمشنر آفس نے گراں فروشوں کے خلاف پانچویں روز کی کارروائی کی رپورٹ جاری کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پانچویں روز 240 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 21 لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جبکہ 126 مقامات پر سرکاری نرخوں پر آکشن کیا گیا مجموعی طور پر پانچویں روز گیارہ لاکھ 46 ہزار 800 روپے سے زائد قیمت کی دو ہزار 748 کلوگرام اشیاء کا آکشن کیا گیا جس میں تین لاکھ 62 ہزار 780روپے قیمت کے ایک ہزار 411 کلو گرام فروٹس ،13ہزار روپے سے زائد قیمت کی453 کلو سبزیاں ،سات لاکھ27ہزارروپے قیمت کا 608 کلو گوشت اور پولٹری جبکہ 39 ہزار 708 روپے قیمت کی 276کلو گروسری کا آکشن کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنرز آکشن کی نگرانی کی گئی ۔کمشنر آفس کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار ایک سو 16 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں ۔ کمشنر آفس نے گزشتہ پانچ روز میں مجموعی طور پر ایک ہزار 180 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پانچ روز کی مجموعی کارروائی میں ایک کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔رپورٹ کے ۔مطابق اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختار کار وں نے 4ہزار221مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں ۔533مقامات اکشن کے زریعے سرکاری نرخوں پر اشیا فروخت کی گئیں ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہاہے کہ وہ سپر اسٹورز پر قائم کمشنر کاؤنٹر ز کی خود نگرانی کریں اسسٹنٹ کمشنرز کو پابند کریں کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژن میں واقع بازاروں اور مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ سپر اسٹورز کا دورہ بھی کریں اور سپر اسٹور ز پر اشیاء کی قیمتیں اور معیار چیک کریں ۔انھوں نے کہا کہ رمضان اشیاء کی دستیابی کو بنائیں اور چیک کریں فروخت ہو یقینی بنائیں کہ سرکاری نرخوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں ہوں اور جو اشیاء معیار کے مطابق ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں