ترقیاتی اسکیموں میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

 ترقیاتی اسکیموں میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

رواں مالی سال میں کراچی کی ترقیاتی اسکیموں پر 13 ارب 15 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ،جاری فنڈز کا موثر استعمال کیا جائے ،وزیراعلیٰ مراد علی شاہترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ کا نئی منظور شدہ بعض اسکیموں میں سست روی پر تشویش کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ۔اجلاس میں وزراء؛ ناصر شاہ اور جام خان شورو، معاونِ خصوصی قاسم نوید، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر شریک ہوئے ۔سندھ حکومت کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے پُرعزم ہے ، مراد علی شاہ بہتر سڑکیں اور ہموار ٹریفک پیپلز پارٹی حکومت کی ترجیح ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کراچی کے شہریوں کے لیے بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے ، وزیراعلیٰ سندھ شہر کراچی ہمارے صوبہ سندھ کی معیشت کا انجن ہے ، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کراچی کی کی ترقی دراصل سندھ کی ترقی ہے۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی کے ترقیاتی پورٹ فولیو کی پیش رفت پر بریفنگ مجموعی طور پر کراچی کی 285 ترقیاتی اسکیموں پر 86 ارب 94 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ،شہر کراچی کے لیے 38 ارب 83 کروڑ روپے مختص اور 22 ارب 36 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال میں کراچی کی ترقیاتی اسکیموں پر 13 ارب 15 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں،جاری فنڈز کا موثر استعمال کیا جائے ، وزیراعلیٰ سندھ کی رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت ۔کے ڈی اے 76 اسکیموں پر کام کر رہا ہے اور 72 فیصد فنڈز استعمال کر چکا، بریفنگ کے ایم سی کی 200 اسکیموں پر 46 فیصد فنڈز عملدرآمد کیا گیا ہے ، اجلاس میں بریفنگ میگا کراچی کے 9 بڑے منصوبوں پر 62 فیصد پیش رفت ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نئی منظور شدہ بعض اسکیموں میں سست روی پر تشویش کا اظہار، ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ جاری فنڈز کا موثر استعمال کیا جائے اور تمام رکاوٹیں فوری دور کی جائیں، ترقیاتی منصوبوں کی منظوریاں دے چکے ہیں اور فنڈز دستیاب ہیں، وزیراعلیٰ سندھ اب توجہ نتائج اور عوام کو نظر آنے والی پیش رفت پر ہونی چاہیے ، وزیراعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں میگا منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیاوزیراعلیٰ سندھ کی ملیر ندی پر مرغی خانہ پل جلد مکمل کرنے کی ہدایت شاہراہِ بھٹو اور کورنگی کازوے پل (قیوم آباد، کورنگی) 1890.180 ملین روپے کا منصوبہ ہے اور تمام رقم جاری ہوچکی ہے شاہراہِ بھٹو منصوبہ کا کام 68 فیصد مکمل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں آگاہی کریم آباد انڈرپاس دو طرفہ دو رویہ منصوبہ 3.8 ارب روپے لاگت سے جارہے کریم آباد انڈرپاس پر مئی 2023 میں کام شروع ہوااور 85 فیصد فزیکل پیش رفت ہو چکی ہے منور چورنگی انڈرپاس 2026.487 ملین روپے کی اسکیم ہے اور 75 فیصد مکمل کی گئی ہے تعمیراتی معیار برقرار رکھا جائے اور ٹریفک روانی کی مشکلات کو کم کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں