اسٹیل ملز سے لوہا اور تانبہ چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی(آئی این پی)کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز سے لوہا اور تانبہ چوری میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم پولیس نے بروقت اقدام کر کے دو ملزمان کو حراست میں لیا، جن کی شناخت خرم ولد بشیر احمد اور محمد یاسین کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 24 کلو سے زائد کاپر برآمد کیا گیا جبکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔