حیدر آباد:آرٹس کونسل کی بحالی کیلئے فنکاروں، ہنر مندوں کا مظاہرہ
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)اسٹیج ڈراموں اور ثقافت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں و ہنر مندوں نے آرٹس کونسل کی بحالی اور اپنے ساتھ نا انصافیوں ،زیادتیوں اور اقربا پروری کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔
مقررین نے وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ آرٹس کونسل آف حیدر آباد کے غیر آئینی اور غیر قانونی قابض صدر کو فوری طور پر برطرف کر کے کونسل کو یر غمالی ٹولے سے نجات دلائی جائے۔