وزیر جامعات کا دورہ ،بے ضابطگیوں کا نوٹس ، دو امتحانی مراکز منسوخ
کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے شاہ فیصل کالونی میں قائم ایس آر اکیڈمی کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا، جہاں بے ضابطگیوں کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔
صوبائی وزیر نے دونوں امتحانی مراکز کو فوری منسوخ کرنے کے لیے چیئرمین میٹرک بورڈ کو احکامات جاری کر دیے ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امتحانی عملہ غیر قانونی طور پر دیگر اسکولوں کے طلبہ سے پرچے حل کروا رہا تھا، جبکہ مرکز میں گنجائش سے زیادہ طلبہ بھی موجود تھے ۔ وزیر نے ایس آر پبلک سیکنڈری اسکول شاہ فیصل کالونی اور ایس آر پبلک اسکول اینڈ کالج سعود آباد، ملیر کے مراکز کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم دیا۔