مسلم ممالک قضیہ فلسطین پس پشت نہ جانے دیں، تنظیم اسلامی

مسلم ممالک قضیہ فلسطین پس پشت نہ جانے دیں، تنظیم اسلامی

ایران پرحملے ، مذاکرات سے میڈیا کی توجہ تبدیل، غزہ میں قتل عام جاری، شجاع الدین

سکھر (نامہ نگار)غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونیوں نے 850 سے زائد مسلمان شہید کر دیئے ۔ مسلم ممالک کسی بھی صورت قضیہ فلسطین کو پسِ پشت نہ جانے دیں۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب سے اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملے شروع کیے ہیں اور پھر مذاکرات کے عمل کا آغاز ہوا ہے ، میڈیا کی ساری توجہ اس جانب مبذول ہوگئی، اور ناجائز صیہونی ریاست کے اہالیان غزہ و فلسطین پر جاری مظالم کو پسِ پشت ڈال دیا گیا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ 15جنوری 2025 کو اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے ، جو 19 جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگیا تھا، لیکن اِس کے باوجود گزشتہ 16 ماہ کے دوران اسرائیل مسلسل غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق اِس دوران 850 سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا ہے جن میں عورتیں، بچے ، بوڑھے اور معذور افراد شامل ہیں۔ پھر یہ کہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج، پولیس اور ناجائز صیہونی آبادکاروں نے قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ آئے دن سرکاری سرپرستی میں صیہونی آبادکار مسجدِ اقصیٰ پر حملے کرتے ہیں اور اسرائیل جب چاہتی ہے مسجد اقصی کی تالہ بندی کر دیتی ہے ۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کہ صیہونیوں کا مسجدِاقصی کے نیچے کھدائی تیز کرنا تشویشناک ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں