آن لائن فراڈ کے ملزمان کاجسمانی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے غیر ملکی شہریوں سے مبینہ آن لائن فراڈ اور حساس معلومات حاصل کرنے میں ملوث کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
گرفتار 26 ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا جہاں متعدد افراد کو حراست میں لے کر ڈیجیٹل آلات اور دیگر مواد قبضے میں لیا گیا۔ ملزمان مبینہ طور پر اسپوف کالز، کلاؤڈ بیسڈ ڈائلر اور سی آر ایم سسٹم کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کو دھوکہ دیتے تھے ۔