جامعات کے درمیان دستاویزی فلموں کے مقابلے اختتام پذیر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے بحری امکانات کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں میں سمندری شعور بیدار کرنے کے مقصد سے کراچی کی جامعات کے درمیان دستاویزی فلموں کے مقابلے کا اختتام تقریب تقسیم انعامات کے ساتھ ہوگیا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) ریئر ایڈمرل احمد حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور پرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل میں بحری شعبے کی اہمیت کے پیش نظر نوجوانوں میں سمندری شعور کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مقابلے میں بحریہ یونیورسٹی نے پہلی ،سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی نے دوسرجبکہ اقرا یونیورسٹی اور سندھ مدرسۃیونیورسٹی نے مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔