وفاقی حکومت صنعتکاروں کو سہولیات دینے کے عملی اقدامات کر رہی ہے ،گورنر

وفاقی حکومت صنعتکاروں کو سہولیات دینے کے عملی اقدامات کر رہی ہے ،گورنر

کراچی (اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری آسانیوں اور صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

اتوار کو گورنرہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارگورنر سندھ نے بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحمن فودہ، سابق صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی اور وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں ملکی معیشت کے استحکام، برآمدات میں اضافے اور صنعتی ترقی میں صنعتکاروں کے کلیدی کردار پر زور دیا گیا۔اس موقع پر صنعت، تجارت، سرمایہ کاری، برآمدات، ون ونڈو آپریشن اور صنعتکاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران صنعتکاروں نے صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے گورنر سندھ کی کاوشوں کو سراہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں