جامعہ اردو المنائی کاطلبا کیلئے اسکالرشپ پروگرام کافیصلہ

جامعہ اردو المنائی کاطلبا کیلئے اسکالرشپ پروگرام کافیصلہ

اقدام کا مقصد مستحق اور باصلاحیت طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ،اجلاس سابق طلباء کو چاہیے وہ اپنے ادارے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں،مفتی نعمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ اردو المنائی ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر مفتی نعمان نعیم کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں المنائی ایسوسی ایشن کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے ، جامعہ اردو کے تشخص کو بحال کرنے ، سابق طلباء کی رجسٹریشن میں اضافے اور المنائی کے کردار کو مؤثر اور فعال بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں المنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے مستحق اور باصلاحیت طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، تاکہ مالی مشکلات کے باعث اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنے والے طلباء کی معاونت کی جاسکے۔

اس پروگرام کا مقصد ایسے قابل طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو اپنی محنت، قابلیت اور تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن محدود مالی وسائل ان کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ جن طلباء نے جامعہ اردو سے کسی بھی مرحلے پر تعلیم حاصل کی ہے ، اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مادر علمی کی بہتری، ترقی اور وقار کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سابق طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے ادارے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مبشر نعیم نے کہا کہ سابق طلباء کی صلاحیتوں، تجربات اور وسائل کو یکجا کرکے ادارے کو درپیش مسائل کے حل اور طلباء کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...