چاول،سفید چنے،دالیں35روپے کلو تک مہنگی

چاول،سفید چنے،دالیں35روپے کلو تک مہنگی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )چاول ،سفید چنے اور پانچ دالوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے مئی کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی ۔ چاول باسمتی سپر نیا20روپے اضافے کے ساتھ 135روپے 155، دال چنا سپیشل 10روپے اضافے کے ساتھ 150روپے 160 ،دال مسور موٹی 35روپے اضافے کے ساتھ 205 روپے سے 240 ، دال ماش دھلی 10روپے اضافے کیساتھ 265 روپے سے 275، دال ماش چھلکے والی 10روپے اضافہ کے ساتھ235 سے 245 ، دال مونگ چھلکے والی 10روپے اضافے کے 135روپے 145،سفید چنا موٹا 20روپے اضافے کے ساتھ 220روپے کی بجائے 240 روپے کلو کردیا گیا ۔اسی طرح دودھ 110 روپے لٹر ،دہی 130 ، مٹن 1100 روپے، بیف 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا۔ ڈی سی عمرشیر چٹھہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ دریں اثنا آٹے کی قیمت میں 11روپے فی کلو    اضافہ سے فروخت ہونے لگا ۔ دوسری طرف20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 1100 روپے کی بجائے 1320 روپے فروخت ہونے لگا۔ 10 کلو آٹے کا تھیلا 550 روپے سے بڑھا کر 660روپے فروخت ہو رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں