گوشہ درود کے 17سال مکمل

گوشہ درود کے 17سال مکمل

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں قائم گوشہ درود کے 17 سال مکمل ہوگئے ۔اب تک 5 کھرب، 41 ارب، 70کروڑ، 7لاکھ، 85ہزار 590مرتبہ درود پاک تاجدارِ کائنات حضور نبی اکرم ؐکی بارگاہِ مقدسہ میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پروفیسر حافظ ساجد محمود الازہری نے روحانی اجتماع سے خطاب کیا۔ادھر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے بزم منہاج کے زیر اہتمام جاری ادبی مقابلہ جات کے سلسلے میں اردو مباحثہ بعنوان حقیقی انقلاب پاکستان کی قسمت میں ہے ؟ کا انعقاد کیا گیا۔ محمد عمر فاروق چشتی نے اول، محمد وقاص شفیع دوسری اور محمد ابوبکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں